حیدرآباد18اپریل (یواین آئی)حیدرآباد کی سندھی کالونی میں ایک 66سالہ شخص کے کورنا وائرس سے مثبت پائے جانے کے بعد اس ضعیف شخص کے خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا ہے کیونکہ اس ضعیف شخص نے کسی بھی علاقہ کا سفر نہیں کیاتھا۔
اس
شخص کی طبی رپورٹس کے بعد اس کے خاندان نے شبہ ظاہر کیا کہ گھرمیں کام کرنے والے ہلپر یا پھر اسپتال جانے کے موقع پر یہ ضعیف شص کورونا وائرس سے متاثر ہوا۔
18اپریل کو 8افراد کو الگ تھلگ کردیاگیا جن میں دو خاندان کے ارکان بھی شامل ہیں۔