حیدرآباد9 نومبر(یواین آئی) شہرحیدرآباد میں کوکٹ پلی سرکاری ڈگری کالج کی عمارت کی فوری تعمیر کے ذریعہ بنیادی سہولیات فراہم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے طلبہ کے ساتھ ساتھ اے بی وی پی کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔
ان طلبہ کی
بڑی تعداد نے کلاسس کابائیکاٹ کرتے ہوئے اصل باب الداخلہ کے قریب پلے کارڈس کے ساتھ احتجاج کیا۔
انہوں نے اس موقع پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ 2016میں کالج کی نئی عمارت منظورکی گئی تھی تاہم ہنوز اس کا کام شروع نہیں کیاجاسکا۔