حیدر آباد 17 مارچ (یو این آئی) شہر حیدر آباد کے علاقہ جو بلی ہلز میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر میٹرو کے ستون سے ٹکراگئی ، اس حادثہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ پیر کی صبح
کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق، گاڑی کرشنا نگر سے جوبلی ہلز چیک پوسٹ کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے اسٹیئرنگ پر قابو کھو دیا اور گاڑی سڑک کی درمیانی رکاوٹ سے ٹکراگئی۔