حیدرآباد۔ 8مئی (یواین آئی) ملک بھر میں کوروناکے مریض آکسیجن، اسپتال،بستروں اور دیگر طبی سہولیات کی تلاش میں پریشان ہیں، ان پریشان کن حالات میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) نے پریشان حال لوگوں کی فوری و ممکنہ امداد کرنے اور وسائل سے مربوط کرنے کے لئے
رضاکاروں کی ایک وسیع قومی ٹیم تشکیل دی ہے۔
'کوڈ ریلیف ٹاسک فورس' کے نام سے تلنگانہ بھر میں ایک ہزار سے زیادہ والنٹیرز متحرک ہو چکے ہیں، جو 24گھنٹے اس چیز کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں کہ کورونامریضوں کو آکسیجن، اسپتال بستر، پلازمہ، دوائیں اور دیگر طبی سہولتیں وقت پر دستیاب ہوجائیں۔