: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 8 مارچ (یو این آئی) تلنگانہ میں خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں اضافہ کا الزام لگاتے ہوئے منہ پر سیاہ پٹی باندھ کر خاموش احتجاج کرنے پر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شر میلا کو حیدرآباد کے ٹینک بنڈ پر تحویل میں لے
لیا گیا۔ شر میلاء اپنی پارٹی کی کارکنوں کے ساتھ رانی ردرماں دیوی کے مجسمہ کے قریب یہ احتجاج کر رہی تھیں۔ اس احتجاج کے لئے قبل ازیں اجازت نہ لینے پر شرمیلا کو ان کی پارٹی کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ حراست میں لے کر مختلف پولیس اسٹیشنوں کو منتقل کر دیا گیا۔