حیدرآباد، 18 اکتوبر (یو این آئی)تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر و ملکاجگری کے رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی نے شہرحیدرآباد کے اُپل چوراہا پر غیرمجاز تعمیر پر برہمی کااظہار کیا۔
انہوں نے اُپل چوراہے پر غیر مجاز
طورپر زیرتعمیر ملٹی پلکس پر سوال اٹھاتے ہوئے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو کو ٹوئیٹ کیا۔
انہوں نے تلگو زبان میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ غیرمجازتعمیر کے خلاف کی گئی شکایات پر عہدیداروں کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔