حیدرآباد19اکتوبر(یواین آئی)حیدرآباد کے پراناشہر کے پرانا پُل سے متصل پُل کے ایک ستون کے چھوٹے حصہ میں نقصان کو دیکھنے کے بعد حکام نے اس پل کو ٹریفک کے لئے بند کردیااور ٹریفک کو اب مسلم جنگ پُل کی طرف موڑ دیاگیا۔
محکمہ آبرسانی کے حکام نے حمایت ساگر کے دروازے ایک
ہفتہ میں دو مرتبہ کھولے جس کے نتیجہ میں پانی کا شدید بہاو موسی ندی میں دیکھاگیا۔
اتوار کی شام ایک ستون کو نقصان پہنچنے کی اطلاع کے بعد ٹریفک پولیس نے فوری طورپر اس پل کے قریب بیریکیڈس لگادیئے اور بہادر پورہ و حسینی علم سے آنے والی ٹریفک کے رخ کو سٹی کالج کی سمت موڑ دیا۔