حیدرآباد/1جون(ایجنسی) حیدرآباد پولیس نے ایک نئی پہل کے حصہ کے طورپر مراٹھا بستی کی ذمہ داری قبول کی۔تلنگانہ کے دارالحکومت شہرحیدرآباد کی نارتھ زون کی تکارام گیٹ پولیس نے مراٹھا بستی کی ذمہ داری ایک تقریب میں قبول کی ۔اس بستی میں 212خاندان رہتے ہیں جن میں سے 71خاندانوں کی ذمہ داری پولیس نے کمشنر
پولیس انجنی کمار کی موجودگی میں قبول کی۔
اس موقع پر مراٹھا خاندان موجود تھے۔حیدرآباد پولیس نے کرائم مینجمنٹ ،تعلیم اورروزگار کے ساتھ ساتھ بچوں کی سلامتی اور بہتری کیلئے ان کی ذمہ داری قبول کی ۔