حیدرآباد،26مئی(یواین آئی) حیدرآباد پولیس نے کوویڈ19کے سلسلہ میں شہر کے اہم معظم جاہی مارکٹ علاقہ میں بیداری پروگرام منعقد کیاتاکہ اس خطرناک وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔
حیدرآباد سٹی پولیس
لااینڈ آرڈر،ٹریفک اورماونٹیڈ پولیس نے وائرس کی شکل کی ہیلمٹس پہن کر یہ بیداری پیدا کی۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے کہا کہ عوام کے تعاون سے لاک ڈاون پر موثر عمل کیاجارہا ہے۔