حیدرآباد" 11 اگسٹ (ذرائع) حیدرآباد سٹی پولیس نے جمعرات کو سوتنتر بھارت وجروتساالو کی تقریبات کے حصہ کے طور پر انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے این ٹی آر بھون اور تک ایک میگا رن کا اہتمام کیا۔
تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی، سنیماٹوگرافی کے وزیر ٹی سرینواس یادو، ڈی جی پی ایم مہیندر ریڈی، حیدرآباد کے پولیس کمشنر سی وی آنند اور دیگر نے اس
دوڑ میں حصہ لیا۔
اس رن کو وزیر داخلہ محمود علی نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بلڈنگ سے شروع ہونے والی اس دوڑ میں سینکڑوں افراد نے حصہ لیا۔
پرانے شہر میں فلک نما پیالس سے چارمینار تک ’’آزادی دوڑ‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ ریس میں طلباء اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈی سی پی (ساؤتھ) پی سائی چیتنیا نے رن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔