حیدرآباد/17نومبر(ایجنسی) حیدرآباد پولیس نے جمعرات کو ٹرافک پولیس کے ایڈیشنل کمشنر آف پولیس انل کمار کی طرف سے غلط طریقے سے گاڑی پارک کرنے پر ان پر 235 روپے کا چالان کیا.
آپ کو بتادیں کہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک مقامی صحافی نے ایس پی کی گاڑی کو سڑک پر نو-پارکنگ میں کھڑا پایا، صحافی دیش پانڈے نو-پارکنگ پر کھڑی ایس پی کی گاڑی کی تصویر کھینچ کر اسے حیدرآباد پولیس کے سوشل نیٹ ورکنگ صفحے کے ساتھ ٹیگ کردیا.
اس کے ساتھ صحافی نے ایک پیغام بھی لکھا جس میں انہوں نے حیدرآباد پولیس سے پوچھا کہ کیا آپ اس گاڑی کا نو-پارکنگ ای-چالان کریں گے؟ صحافی نے اپنے پیغام میں جگہ کے ساتھ ساتھ دن اور وقت کے بارے میں لکھا جہاں پر گاڑی غلط طریقے سے پارک کی گئی تھی.
صحافی کے ٹویٹ کے جواب میں، ٹریفک پولیس نے لکھا ہے کہ قانون کے سامنے سبھی برابر ہے، ساتھ ہی پولیس نے گاڑی کا چالان کرکے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں گاڑی کا نمبر پلیٹ پر TS 09 PA 3330 لکھا تھا.