حیدرآباد22اکتوبر(یواین آئی)شہر حیدرآباد کے ونستھلی پورم میں زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں سے باہر نکل پڑے۔
ونستھلی پورم کے بی این ریڈی نگر میں زمین سے
خوفناک آوازوں کے ساتھ ہی لوگ پریشانی کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل پڑے۔
مقامی افراد نے کہا کہ صبح کی اولین ساعتوں کے ساتھ ساتھ صبح 7بجے بھی یہ آوازیں آنے لگیں۔