the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد/29ڈسمبر(ایجنسی) شہر حیدرآباد میں 9تا11فروری مسلم پرسنل لا کا اجلاس عام منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف امور بشمول طلاق ثلاثہ 'بابری مسجد ' شریعت میں مداخلت کی صورتحال پر قانونی جمہوری جدوجہد کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ حیدرآباد میں اس اجلاس عام کو کافی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔ یہ اجلاس استقبالیہ کمیٹی کے صدرنشین بیرسٹراسدالدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کی نگرانی میں ہوگا جس میں مختلف مکاتب و مسالک کے علماء خطاب کریں گے۔

جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا محمدعبدالرحیم انصاری نے عادل آباد ضلع کے آراینڈ بی گیسٹ ہوز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلنگانہ میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے تحت طلاق ثلاثہ اور شریعت کے سلسلہ میں شعور بیداری کے لئے ایک وفد اضلاع کا دورہ کررہا ہے ۔ یہ وفد جناب ایم اے ماجد سینئر صحافی



و رکن استقبالیہ کمیٹی و پریس انچارج مسلم پرسنل لا بورڈ ' مولانا سید سعید قادری رکن مسلم پرسنل لا بورڈ پر مشتمل تھا۔


انہوں نے کہا کہ شریعت کے سلسلہ میں بیداری کے لئے 7جنوری کوتلنگانہ کے عادل آباد مستقر میں جلسہ منعقد کیا جائے گا جس سے بیرسٹراسدالدین اویسی ایم پی و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین ورکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و صدرنشین ریاستی استقبالیہ کمیٹی کے علاوہ مختلف مکاتب کے علماء خطاب کریں گے۔ پریس انچارج و رکن استقبالیہ کمیٹی جناب ایم اے ماجد نے کہا کہ یہ خطاب عام اہمیت کا حامل ہے جس میں طلاق ثلاثہ 'بابری مسجد کی بازیابی اور مسلم شریعت میں مداخلت جیسے امور کی یکسوئی کے لئے جمہوری حقوق اور دستور کے تحت حاصل طریقہ کار کی مساعی کی  جائے گی۔ ان حالات سے واقف کروانا اور شعور بیدار کرنا جلسہ کا اہم مقصد ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.