حیدرآباد،28 ستمبر (ذرائع) دریائے موسی ندی پر دو پلوں چادر گھاٹ اور موسی رام باغ پل کو بند کرنے کے بعد ملک پیٹ میں ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر ہوئی۔
حکام نے شدید بارشوں کے بعد حمایت ساگر اور عثمان ساگر آبی ذخائر کے کچھ اور دروازے کھول دیے تھے۔
ٹریفک پولیس نے دونوں پلوں کو
احتیاطی تدابیر کے طور پر بند کردیا تھا کیونکہ پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا تھا۔ بیریکیڈس لگائے گئے اور موٹر سائیکل سواروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ متبادل راستہ استعمال کریں۔
سینئر پولیس حکام نے دن کے دوران دونوں پلوں کا دورہ کیا اور متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔