حیدر آباد، 27 مارچ (یو این آئی) وزارت امکنہ و شہری امور نے واضح کیا کہ حیدر آباد میٹرو فیس 2 پراجکٹ سے متعلق تجویز پر موجودہ پالیسی اور منظوری کے متعلقہ دفعات کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے مختلف سطحوں پر جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے بھیجی گئی اس
تجویز میں پانچ کو ریڈور ہیں۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سریش کمار شیٹکر کی جانب سے اٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر امکنہ منوہر لال نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے حیدر آباد میٹر و فیس -2 پروجیکٹ کی تجویز پیش کی ہے جس میں میٹر و پالیسی - 2017 کے مطابق پانچ کو ریڈور ہوں گے۔