حیدرآباد، 3 جون (ذرائع) حیدرآباد میٹرو ریل نے ہفتہ کے روز منتخب میٹرو اسٹیشنوں پر بیت الخلاء کے استعمال کے لیے یوزر چارجز کا آغاز کیا جہاں لوگوں کی بھاری بھیڑ ہوتی ہے- بیت الخلاء کی دیکھ بھال اور یوزر چارجز کی وصولی کے لیے ان میٹرو اسٹیشنوں پر عوامی واش
روم سلبھ انٹرنیشنل کے حوالے کیے گئے ہیں۔
میٹرو اسٹیشنوں پر مسافروں سے پیشاب کے لیے جانے والوں کو 2 روپے اور بیت الخلاء کے لیے 5 روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایچ ایم آر کے سینئر حکام نے میٹرو اسٹیشنوں پر مسافروں سے یوزر چارجز وصول کرنے کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔