حیدرآباد، 21 اکتوبر (ذرائع) دیوالی سے پہلے حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹڈ (ایچ ایم آر ایل) نے اپنے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ٹرینوں میں سفر کے دوران پٹاخے ساتھ نہ رکھیں۔
حکام کے مطابق، اس طرح کی اشیاء کو لے جانا قوانین کے خلاف ہے کیونکہ اس سے میٹرو کے پورے نظام اور اس کے عملے اور عام
لوگوں کے لیے حفاظت اور سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتا ہے۔
آنے والے تہوار کے پیش نظر مسافروں کی آمدورفت میں اضافہ متوقع ہے۔ میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی مقامات پر پلے کارڈز لگائے گئے ہیں جس میں لکھا گیا ہے کہ "مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ پٹاخے اور آتشی مادے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں نہ لے جائیں۔"