حیدرآباد،1 فروری(ذرائع) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی میئر گدوال وجے لکشمی نے ہفتہ یکم فروری کو حیدرآباد کے ملا پور میں نئے کلرس تھیم پارک کا افتتاح کیا۔
تھیم پارک 2.94 کروڑ روپے
میں تعمیر کیا گیا ہے اور 2 ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے جس میں واٹر فاؤنٹین، پلے کورٹ، سیلفی والز اور بچوں کے کھیل کے میدان جیسی سہولیات ہیں۔
اس کے علاوہ اس میں ماحولیات کے شوقین افراد کے لیے تقریباً 107 قسم کے پودے ہیں۔