حیدرآباد، 22 جون (ذرائع) میئر جی وجئے لکشمی نے پیر کے روز باساوتارکم انڈو امریکن کینسر ہاسپٹل اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (بی آئی اے سی اینڈ آر آئی) میں کینسر کے مریضوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی۔
دورے کے دوران ،
میئر نے ہاسپٹل کے پیڈیاٹرک اور آروگیاشری وارڈوں میں زیر علاج مریضوں میں پھل تقسیم کیے اور ان سے بات چیت کی۔
اداکار اور چیئرمین بی آئی اے سی اینڈ آر آئی ننداموری بالاکرشنا نے میئر کا استقبال کیا اور خصوصی ساڑی پیش کی-