حیدرآباد2مئی (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیربلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ لاک ڈاون کے پیش نظر کاموں میں تیزی
پیداکریں۔
انہوں نے اعلی عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کہا کہ چونکہ ماہ جون قریب آتاجارہا ہے تمام کام جلد مکمل کئے جانے چاہئے۔
انہوں نے جی ایچ ایم سی اور حیدرآباد روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایچ آرڈی سی ایل)کے کاموں کا جائزہ لیا۔