حیدرآباد24مارچ(یواین آئی)تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیاجارہا ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس لاٹھی سے مار رہی
ہے۔
گاڑی سواروں کو پولیس کی جانب سے روکا جارہا ہے۔
کمشنر پولیس سائبر آباد سی وی سجنار آج خود سڑک پر آگئے جنہوں نے کئی گاڑی سواروں کو روکا اور ان سے باہر نکلنے کی وجہ دریافت کی۔