حیدرآباد، 31 ڈسمبر (ذرائع) ریاستی حکومت نے چہارشنبہ کے روز ایک جی او جاری کیا، جس میں زیر التواء ٹریفک چالان کو رعایت کے ساتھ کلیئر کرنے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا۔ رعایت کی توسیع کی آخری تاریخ 15 فروری ہوگی۔
حکومت نے آر ٹی سی بسوں
کے لیے 90 فیصد، دو اور تین پہیہ گاڑیوں کے لیے 80 فیصد اور LMV/HMV گاڑیوں کے لیے موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کے تحت جاری کردہ زیر التواء ای چالان پر 60 فیصد کی چھوٹ کا اعلان کیا۔
رعایت کے ساتھ چالان کی ادائیگی کی آخری تاریخ پہلے ہی 10 جنوری کو 31 جنوری تک بڑھا دی گئی تھی۔