حیدرآباد، 14اگست (ایجنسی)ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا ہے کہ حیدرآبادرواں برس آئی ٹی ایکسپورٹس کے معاملہ میں بنگلور کوپیچھے چھوڑدے گا۔
حیدرآباد میں آج رائے درگم علاقہ میں ایک ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ کمپنی کے افتتاح کے بعد خطاب
کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہاکہ اندرون پانچ برس آئی ٹی ایکسپورٹس کی رقم 52ہزارکروڑروپئے سے بڑھ کر 1لاکھ نو ہزار کروڑروپئے ہوجائے گی۔
کے ٹی آر کے مطابق حکومت نے ”مشرق کی طرف دیکھو“ پالیسی شروع کی ہے جبکہ حیدرآباد نئی ٹکنالوجیوں کے لیے ایک بڑا مرکز بن گیاہے۔