حیدرآباد15ستمبر(یواین آئی) شہر حیدرآبادکے حسین ساگر میں پلاسٹر آف پیرس (پی اوپی)سے بنی گنیش کی مورتیوں کے وسرجن پر تلنگانہ ہائی کورٹ کی روک کے خلاف گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے کمشنر کی
جانب سے داخل کردہ عرضی کی سماعت 16ستمبر کو سپریم کورٹ میں کی جائے گی۔
عدالت العالیہ کے فیصلہ پرسوال اٹھاتے ہوئے جی ایچ ایم سی کمشنر نے عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔
اس عرضی کو سماعت کے لئے بنچ نے قبول کرلیا۔