حیدرآباد 22 فروری (یو این آئی) حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹڈ (ایچ ایم آر ایل) نے دوسرے مرحلے میں نا گول سے راجیو سے گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ کو جوڑنے والے چوتھے کوریڈور کے مجوزہ روٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ اعلان ہفتہ کے روز کیا گیا۔
منصوبہ بند روٹ میں کئی اہم اسٹیشنس شامل ہوں گے، جن میں ناگول ( ایئر پورٹ)، ناگپول ایکس روڈ، الکا پوری جنکشن، کا مینینی اسپتال، ایل بی نگر ( ایئر
پورٹ)، بیر امل گوڑہ، مائترینگر ، کر من گھاٹ ، چمپا پیٹ روڈ ، اویسی اسپتال، ڈی آر ڈی او کنچن باغ، بالا پور روڈ ، چند رائن گٹہ ، میلار دیو پلی، کاٹیڈ ان، آرام گھر ، نیا ہائی کورٹ ، گگن کورٹ ، گگن پہاڑ ، ستم رائی، سدھانتی، شمس آباد، کار گو اور راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ شامل ہیں تاہم ، حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹڈ نے واضح کیا ہے کہ اسٹیشنس کی تعداد ، ان کے مقامات اور نام عارضی ہیں اور ان میں تبدیلی ممکن ہے۔