حیدرآباد، 22 مارچ (ذرائع) حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے 'میگا ڈسکاؤنٹ آفر' کو ایک بڑا ردعمل ملا ہے، جس میں حیدرآباد، سائبرآباد اور رچاکونڈہ پولیس حدود کے لوگوں نے صرف 20 دنوں میں تقریباً 1.6 کروڑ زیر التواء ٹریفک چالان کلیئر
کیے ہیں جن کی مالیت تقریباً 115 کروڑ روپے ہے۔
عہدیداروں کے مطابق حیدرآباد پولیس حدود میں 49.6 کروڑ روپئے مالیت کے 63 لاکھ ٹریفک چالان کلیئر کئے گئے جبکہ سائبرآباد پولس حدود میں 45.8 کروڑ روپئے کے 38 لاکھ زیر التوا چالان کلیئر کئے گئے۔