حیدرآباد18اپریل (یواین آئی)کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے تلنگانہ حکومت کا تعاون کرنے صدرنشین و بورڈ آف ڈائرکٹرس /اسٹیورڈس حیدرآبادریس کلب نے شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال کو 24.08لاکھ روپئے مالیت کے شخصی تحفظ کے آلات کا عطیہ دیا۔
وزیرصحت
ای راجندر کے تعاون سے پی پی ای جن کا عطیہ دیاگیا میں کورسوٹ،عینک،دستانے،پیر میں پہنے جانے والے لیگنگس، ڈسپوزیبل بیگس اور این 95ماسکس شامل ہیں۔
عطیہ دہندگان کے مطابق یہ آلات گاندھی اسپتال کو دیئے گئے جس سے نگہداشت صحت کے پیشہ وروں کو مدد ملے گی۔