حیدرآباد، 19/ اگست (یواین آئی)شہر حیدرآباد کے کٹل منڈی علاقہ میں دلتوں نے احتجاج کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے غریبوں کو فراہم کئے جانے والے ڈبل بیڈ روم مکانات کی اسکیم کے تحت انہیں
مکانات الاٹ کرنے کامطالبہ کیااور بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا۔
اس احتجاج کے نتیجہ میں ڈبل بیڈروم مکانات کے قریب کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔
بعض خاتون احتجاجیوں نے تحصیلدار کے پیر بھی پکڑلئے۔