حیدرآباد، اپریل (ذرائع) سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے چہارشنبہ کے روز ہفتہ کو منعقد ہونے والے ہنومان جینتی جلوس کے سلسلے میں ایک بین محکمہ جاتی کوآرڈینیشن میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں جی ایچ ایم سی،
آر اینڈ بی، برقی، فائر ڈپارٹمنٹ، ای ایم آر آئی اور سائبر آباد اور رچاکونڈہ کمشنر کے پولیس عہدیداروں نے شرکت کی۔
کمشنر نے مضبوط بیریکیڈنگ، بلاتعطل بجلی کی فراہمی، ملبہ صاف کرنے اور درختوں کی شاخوں کی کٹائی پر زور دیا۔