حیدرآباد، 12اگست (یواین آئی)چار ماہ کی تنخواہیں فوری ادا کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے شہر حیدرآباد کے مشہور عثمانیہ اسپتال کے کنٹریکٹ آوٹ سورسنگ ملازمین نے اسپتال کے احاطہ میں بدھ کو دھرنا دیا۔
انہوں نے
مطالبہ کیاکہ حکومت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔
انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کی وبا کی صورتحال کے دوران بھی وہ اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال کرخدمات انجام دے رہے ہیں۔