حیدرآباد 6مئی (یواین آئی)تلنگانہ حکومت کی جانب سے شراب کی فروخت کی اجازت دیئے جانے کے بعد شہر حیدرآباد میں بعض شراب کی دکانات کا معائنہ کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے
جائزہ لیا۔
انہوں نے اس سلسلہ میں سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔
ساتھ ہی مسٹر کمار نے لکھا کہ انہوں نے نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع شراب کی دکان کے قریب پولیس انتظامات کا معائنہ کیا۔