حیدرآباد20ستمبر(یواین آئی)شہر حیدرآبادکے حسین ساگر میں گنیش مورتیوں کے وسرجن کی تکمیل کے بعد کچرے اور کوڑا کرکٹ کو نکالتے ہوئے صفائی کا کام شروع کردیاگیا ہے۔
حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا تھاکہ گنیش
مورتیوں کے حسین ساگر میں وسرجن کے کام کی تکمیل کے فوری بعد اس جھیل سے کوڑا کرکٹ کو فوری نکال لیاجائے گا۔
حکومت نے عدالت سے کی گئی اپنی یقین دہانی کے بعد آج صبح سے ہی شہر کی اس جھیل سے کوڑا کرکٹ کو نکالنے کاکام شروع کردیا ہے۔