حیدرآباد17نومبر(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے شہر حیدرآبادکے بنجاراہلز میں واقع حیدرآباد سٹی پولیس کے انٹی گریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول
سنٹر کا معائنہ کیا۔
انہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے جڑواں ٹاورس کے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔
ان کے ساتھ وزیرداخلہ محمد محمود علی، ڈی جی پی مہیندرریڈی بھی تھے۔