حیدرآباد/29مارچ(اعتماد) مارچ کا مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی دہلی، یوپی، حیدرآباد، ممبئی اور ملک کے تمام شہروں کے لوگ چلچلاتی دھوپ اور چڑھتے پارے سے پریشان ہیں. تو وہیں جنوبی ہندوستان میں گرمی کا ستم ابھی سے ہی بے قابو ہوتا جارہا ہے، گرمی کے ستم سے ٹرافک پولیس اہکاروں کو بچانے کے لیے انوکھا راستہ نکالا گیا ہے، حیدرآباد پولیس نے گرمی سے ٹرافک پولیس
اہکاروں کو راحت دینے کے لیے چھانچ کے پیکیج بانٹ رہے ہیں.
اڈینشنل سی پی (ٹرافک) انیل کمار نے اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ گرمیوں میں شہر کے ٹرافک نظام میں تعینات رہنے والے پولیس اہکاروں میں چھانچ کے علاوہ روزانہ گولوکوز، گلوکون ڈی، اور پانی کی بوتلیں دی جائیں گی، انہوں نے بتایا کہ ٹرافک پولیس والوں کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے.