حیدرآباد22اکتوبر(یواین آئی)حیدرآباد کی دواوں کی کمپنی ہیترو ڈرگس نے شہر میں بارش اورسیلاب کے متاثرین کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے عمل کئے جانے والے بازآبادکاری کے پروگراموں پر دس کروڑ روپئے
کا عطیہ دیا۔
اپنے ریلیز میں کمپنی کے صدرنشین پارتھاسارتھی ریڈی نے کہا کہ غریب افراد کی مدد کے لئے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی جانب سے کی گئی اپیل کے ردعمل کے طورپر یہ مالیاتی مدد فراہم کی گئی ہے۔