: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،26 فروری(ذرائع) 1.7 کلومیٹر کا عنبرپیٹ فلائی اوور جسے 338 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے ،اسے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے- بتادیں کہ یہ فلائی اوور گول ناکا اور عنبر پیٹ کے مصروف حصے کو جوڑتا ہے ۔منگل کے روز فلائی اوور کا معائنہ کرنے
والے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے حکام سے فلائی اوور کو مسافروں کے لیے کھولنے کے لیے کہا تھا۔فلائی اوور کے کام مکمل ہو چکے تھے، کچھ متعلقہ کام جیسے سروس روڈز، ہریالی کی بہتری اور بیوٹیفیکیشن کے کام ہونے باقی ہے،۔منسٹر نے شیوراتری کے موقع پر اسے عوام کے لیے کھول دیا-