حیدرآباد6 دسمبر(یواین آئی)حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ(جی ایچ آئی اے ایل)نے 11خطرہ والے ممالک سے واپس ہونے والے مسافرین کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔
ان خصوصی انتظامات کے سلسلہ میں وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے جی ایچ آئی اے ایل
نے کہا کہ حکومت ہند نے دنیا کے بعض حصوں میں کورونا کی نئی شکل اومیکرون سے انفکشن کے معاملات میں اضافہ کے بعد سفر کی نئی اڈوائزری جاری کی ہے۔
جی ایچ آئی اے ایل نے نئے رہنمایانہ خطوط اور مسافرین کی سہولت کے لئے تمام مناسب انتظامات کئے ہیں۔