حیدرآباد، 17 جون (ذرائع) جگر کی پیوند کاری کے لیے 9 دن کے بچے کو ایک گھنٹے میں پاسپورٹ جاری کردیا گیا۔
ایک نو دن کی بچی، جسے ڈاکٹروں نے لندن میں جلد از جلد جگر کی پیوند کاری کی سرجری کا مشورہ دیا تھا، ان کے والدین کی جانب سے تتکل پاسپورٹ خدمات
کے لیے ریجنل پاسپورٹ آفس، حیدرآباد سے رجوع ہوا اسکے بعد صرف ایک گھنٹے میں پاسپورٹ جاری کردیا گیا۔
ریلیز کے مطابق، ریجنل پاسپورٹ آفس، حیدرآباد نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے والدین کو پاسپورٹ جاری کردیا-