حیدرآباد، 30 ڈسمبر (ذرائع) حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر، این وی ایس ریڈی نے اعلان کیا کہ حیدرآباد کی میٹرو ریل خدمات نئے سال کی تقریبات کے موقع پر اپنے کام کے اوقات کو آدھی رات تک بڑھا رہی ہے-
اس فیصلے کا مقصد
31 دسمبر کی رات تقریب سے واپس ہونے والوں کے لیے محفوظ اور آسان سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
ریڈی نے تصدیق کی کہ ان کے متعلقہ اسٹیشنوں سے روانہ ہونے والی آخری ٹرینیں 12:15 بجے تک چلیں گی، جو 1 جنوری کو صبح 1 بجے کے قریب اپنی منزلوں پر پہنچیں گی۔