حیدرآباد 15مئی (ایجنسی)حیدرآباد سٹی پولیس کمشنرAnjani Kumar انجنی کمار نے آج نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو مشورہ دیا کہ وہ روڈ سیفٹی کے معاملہ میں عملی نمونہ بنیں۔
شہر میں آج روڈ سیفٹی گرمائی کیمپ کے آغاز کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے پولیس کمشنر نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ٹریفک کے قوانین اور قواعد سے واقفیت
حاصل کریں‘ اور اگر یہ محسوس کریں کہ کسی کی کی جانب سے یہاں تک کہ ان کے افراد خاندان کی جانب سے کسی بھی طرح کی ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کی جارہی ہے‘ تب اس پر کھل کر اظہار کریں۔
انجنی کمار نے روڈ سیفٹی کے نئے کلچر کی ضرورت پر بھی زور دیا کہا کہ حیدرآباد میں روڈ سیفٹی کے معیار میں بہتری لانے کیلئے پرعزم بنیں۔