نئی دہلی/17جولائی(ایجنسی) دہلی کے حوض خاص علاقے میں ایئرہوسٹس کی مشکوک حالت میں ہوئی موت معاملے میں ایئرہوسٹس کے شوہرمینک سنگھوی کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔ مینک سنگھوی کا کہنا تھا کہ ایئرہوسٹس انیشیا بترا نے چھت سے کود کرخودکشی کرلی ہے۔ فی الحال مینک سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ دہلی کے حوض خاص علاقے میں ایک 39 سالہ ایئرہوسٹس کی مشکوک حالت میں موت
ہوگئی۔ ہلاک ہونے والی ایئرہوسٹس کا نام انیشیا بترا تھا، جوکہ لفتہنسا ایئرلائنس میں کام کرتی تھی۔ اس کی لاش اس کے گھرکے باہرملی ہے۔ دیکھنے سے لگ رہا ہے کہ اس کی موت چھت سے گرکرہوئی ہے۔
انیشیا کے شوہرمینک سنگھوی کے مطابق ایئرہوسٹس نے چھت سے کود کرخودکشی کرلی ہے۔ حالانکہ انیشیا کے بھائی کرن بترا کو شک ہے کہ ان کی بہن کا قتل کیا گیا ہے۔ کرن نے اپنے بہنوئی پرالزام لگایا ہے کہ وہ مہلوکہ کو پریشان کرتا تھا اوراسے گھرمیں بند کرکے رکھتا تھا۔