نئی دہلی، 21دسمبر (یو این آئی) حکومت نے آج کہاکہ 2020میں ملک میں ہنٹرلینڈ دہشت گردی صفر کی سطح پر آگئی ہے جبکہ بائیں بازو کی انتہا پسندی 95کے بجائے 23اضلاع تک سمٹ گئی ہے اور گزشتہ ایک سال میں عسکریت پسندوں کے تشدد میں تقریباً 25فیصد کی کمی آئی
ہے۔
داخلہ کے وزیر مملکت نتیہ نند رائے نے یہاں لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہنٹرلینڈ دہشت گردی بے قصور لوگوں کو نشانہ بناتی ہے۔
مودی حکومت کے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے یہ اب تقریباً ختم ہوگئی ہے۔