نئی دہلی،11 مارچ (یواین آئی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے جمعرات کو کہا کہ 12 مارچ سے بھوپال (مدھیہ پردیش) میں شروع ہورہا 27 واں ’ہنر ہاٹ‘ ،’سوادیشی سواولمبن کے سنکلپ‘ اور ’خود مختار ہندوستان کے ہدف ‘ کے ساتھ منعقد ہورہا ہے مسٹر نقوی نے کہا کہ 12 مارچ کو ڈانڈی یاترا کی سالگرہ بھی ہے اور ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے جشن کے ضمن میں امرت مہوتسو بھی کل سے ہی شرو ہورہا ہے جس کے تحت 75 ہفتے کی آزادی سے جڑے مختلف قابل فخر یادگار
پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
مسٹر نقوی نے کہ اکہ ملک بھر کے دستکاروں کے ہاتھ سے بنے نایاب دیسی مصنوعات کے 27 ویں ’ہنر ہاٹ‘ کا افتتاح 13 مارچ کو لال پریڈ گراؤنڈ ،بھوپال میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کے ذریعہ کیا جائےگا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش بی جےپی صدر اور رکن پارلیمنٹ وشنو دت شرما،مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا،شہری ترقی اور مکانات کے وزیر بھوپیندر سنگھ اور طبی تعلیم کے وزیر وشواس سارنگ مہمان خصوصی کے طورپر موجود رہیں گے۔