the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 22دسمبر (ایجنسی) آج یہاں عروس البلادممبئی کے شمال مغربی ممبئی میں واقع باندرہ کرلاکمپلکس کے وسیع ایم ایم آرڈی اے گروانڈ میں10روزہ" ہنرہاٹ "کا مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امورسیّد مختارعباس نقوی نے روایتی ڈھول تاشے اور لیزم کی گونج میں کیا ۔اس موقع پر دیویندرفڑنویس نے کہا کہ ممبئی میں ہنرہاٹ کا ایک اہم مقصد ہے اور یہاں پہنچ کر ہمیں ایک چھوٹے موٹے ہندوستان کی جھلک نظرآتی ہے ،ملک کی دستکاری ،دستکاروں،گھریلوصنعتوں اور فن کاروں کی ترقی اور بہتر ی وفروغ کے لیے اس سے بہترموقع اور کوئی نہیں ہوسکتا ہے ۔

وزیراعلیٰ فڑنویس نے مرکزی وزیر نقوی کے ہمراہ ایم



ایم آرڈی اے کے وسیع میدان میں منعقد "ہنرہاٹ"کے مختلف اسٹالوں کا جائزہ لیا اور دستکاروں اور گھریلوصنعت سے وابستہ فن کاروں سے تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ ہنرہاٹ ہزاروں فن کاروں اور دستکاروں کی روزی روٹی کا ذریعہ بنتا جارہا ہے۔


اس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی وزیربرائے اقلیتی مختارعباس نقوی نے دعویٰ کیا کہ مرکزکی مودی حکومت نے مذہب ،ذات پات اور علاقائیت کے اسپیڈ بریکرکو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ترقی کی شاہراہ کی تعمیر کردی ہے اور "ہنرہاٹ"اسی شاہراہ کا ایک حصہ ہے۔جہاں ملک بھر کے دستکاروں اور فن کاروں کی گاڑی تیز رفتاری سے دوڑرہی ہے اوران کے ہنراور فن کو فروغ حاصل ہورہا ہے، ان فن کاروں کی اکثریت کا تعلق اقلیتی فرقے سے ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.