the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے یوم انسانی حقوق کے موقع پر دنیا میں رائج تعصبات ، امتیازی سلوک کو ختم کرنے اور ماحولیات اور فطرت کے تحفظ پرزوردیا  انہوں نے کہا کہ تعصب کی وجہ سے فرد کو پوری صلاحیت کا فائدہ نہیں ملتا اور یہ پورے معاشرے کے مفاد کے نقطہ نظر سے مناسب نہیں۔ مسٹر کووندیوم انسانی حقوق کے موقع پر یہاں وگیان میں منعقدہ اہم تقریب کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے تھے صدر نے کہا کہ منصفانہ سلوک انسانی وقار کے احترام کی پہلی شرط ہے لیکن بدقسمتی سے یہ دنیا تعصبات سے بھری ہوئی ہے ۔ بدقسمتی سے ہے کہ ان تعصبات سے فرد کے پوری صلاحیت سے استفادہ کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں



۔
مسٹرکووند نے کہا کہ یوم انسانی حقوق ہمارے لیے تعصبات سے ابھرنے کے راستوں کے بارے میں ایک ساتھ مل کر سوچنے کا ایک بہترین موقع ہے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ ( یوڈی ایچ آر) کو آج کے ہی دن 1948 میں اپنانے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ تقریب میں قومی انسانی حقوق کمیشن کے چیرمین جسٹس ارون مشرا اور دیگر معززین موجود تھے۔
صدر نے اس موقع پر صحت مند ماحول اور موسمیاتی انصاف کے معاملے پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں صحت مند ماحول اور موسمیاتی انصاف کے حقوق پر بھی بات کرنی چاہئے کیونکہ فطرت کی تنزلی سے آب و ہوا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے اور اس کے نتائج ہمارے سامنے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.