نئی دہلی، 5 اگست (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ایودھیا میں رام کی جائے پیدائش پر رام مندر کی تعمیر حقیقت میں پروشوتم شری رام کے سچائی، اخلاقیات اور الوحی حیات کی اعلی ترین انسانی عظمت کی بحالی ہے اور یہ رام مندر، سناتن اور دائمی اقدار کی علامت کے طور پر ہماری رہنمائی کرتا رہے گا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھے گئے ایک مضمون میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ایودھیا کے راجا کی حیثیت سے شری رام نے اچھے سلوک اور وقار کے اعلی ترین معیار قائم کیے جو عام آدمی اور معاشرے کے قابل احترام افراد اور سب کے لئے مثالی ہیں۔ ان کا طرز عمل اور انہوں نے جو
اخلاقی قدریں قائم ہیں وہ آج بھی ہندوستان کے بنیادی شعور کا لازمی حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شری رام علاقے اور ذات کی تنگ سرحدوں سے بالا ہیں، اب بھی سب کے لئے قابل عبادت ہے۔ رام مندر کی تعمیر مذہبی سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔ یہ رام مندر ہماری دائمی اقدار کی علامت کے طور پر ہماری رہنمائی کرتا رہے گا۔
نائب صدر نے کہا آج 5 اگست بھومی پوجن کا دن ہے۔ یہ دن ہماری تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ میں مقدمے کے فریقوں، وکلاء سمیت ان سبھی متعلقہ لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کے عہد اور انتھک کوششوں سے اس پرانے عدالتی تنازعہ اور مندر کی تعمیر کا پرامن عدالتی حل ممکن ہوسکا۔