نئی دہلی/11ڈسمبر(ایجنسی) حکومت آہستہ آہستہ ہر خدمت کو اب آدھار کارڈ سے منسلک کر رہی ہے، پھر چاہے موبائل سیم کنکشن ہو یا ایل پی جی گیس سبسڈی. اتنا ہی نہیں اب تو سرکاری اسکول میں ملنے والا وضیعفہ تک کو بھی آدھار کارڈ سے جوڑ دیا گیا ہے، اس سے ایک فائدہ تو ملا ہے کہ کئی جگہوں پر بدعنوانی کم ہوگئی ہے لیکن اسکے ساتھ ڈیٹا لیک ہونے اور آپ کے آدھار کے غلط استعمال ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے اس لیے یہ جاننا بے حد ضروری ہو گیا کہ آدھار کارڈ کا کہاں کہاں استعمال ہورہا
ہے-
صرف 5 مراحل میں مل جائے گی تفصیلات .
1- سب سے پہلے https://resident.uidai.gov.in صفحہ ملاحظہ کریں. وہاں پر Aadhaar Authentication History کلک کریں.
2- اس کے بعد اپنا آدھار نمبر اور اس میں بنا سیکورٹی کورڈ ڈالیں.
3- اسکے بعد OTP جنریٹ کرنے کے لیے کلک کریں- یہ آپ کو رجسٹرڈ موبائل نمبر پر آئے گا.
4- OTP ڈالنے کے بعد، آپ کو مکمل تفصیلات ملے گی. لیکن اس سے پہلے آپ کو ایک مقررہ وقت بھی بتانا ہوگا.
5- اگر آپ اس میں کچھ بھی گڑبڑ نظر آتا ہے تو اسکی شکایت کریں- آدھار کو آن لائن لاک بھی کیا جاسکتا ہے.