ممبئی10 جنوری (یو این آئی ) سی اے اے اور این آر سی کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بی جے پی ایک مخصوص نمبر پر لوگوںسے مِس کال کروانے کی مہم چلارہی ہے۔
اس مہم کے تحت اپنے موبائیل سے مس کال کرنے والوں کو طرح طرح کے آفر بھی دیے
جارہے ہیں جس میں ڈووکمپنی کا مفت شیمپو، ایک مہینے تک نیٹ فلکس کی مفت فراہمی وغیرہ شامل ہیں۔
لیکن حد تو تب ہوجاتی ہے جب سوشل میڈیاپر اس مہم کی تشہیر کے لیے ٹیلی فون پر گندی باتیں کرنے والی عورتوں سے باتیں کرنے تک کا آفر دیاجارہا ہے۔