نئی دہلی ، 16 اپریل (یو این آئی) کا نگریس نے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر سونیا گاندھی ، راہل گاندھی اور دیگر کے خلاف چلائے جار ہے کالے دھن کو قانونی بنانے کا معاملہ سیاسی طور پر محرک ہے کیونکہ اس میں کسی بھی سطح پر پیسے کا کوئی لین دین نہیں ہوا ہے، پھر یہ منی لانڈرنگ کا معاملہ کیسے ہو سکتا
ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈرا بھیشیک منو سنگھوی نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کا نفرنس میں کہا کہ جب اس معاملے میں پیسے کا کوئی لین دین نہیں ہوا تو پھر یہ منی لانڈرنگ کا معاملہ کیسے بن گیا۔ اس طرح یہ سیاسی انتقام کی کارروائی ہے اور اگر ایسانہ ہوتا تو یہ کیس سب سے بڑے مضحکہ خیز کیسوں میں سے ایک ہوتا۔