واشنگٹن ، 14 جنوری (یواین آئی) واشنگٹن میں کانگریس بلڈنگ کیپیٹل ہل پرحالیہ رونما ہوئے تشدد کے لئےاکسانے کے الزام میں امریکی ایوان نمائندگان نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پیش کی گئی دوسری تاریخی مواخذے کی تحریک کو منظوری دے دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی جمہوریت کی تاریخ میں ایک ہی مدتِ کار میں دو بار مواخذے کا سامنا کرنے والے امریکہ کے پہلے صدر بن گئے ہیں۔
ایوان نمائندگان میں197 کے بنسبت232 ووٹوں سے مواخذے کی تحریک منظورہوگئی،جس میں ریپکن پارٹی کے دس اراکین پارلیمان نے بھی مواخذے کی حمایت میں ووٹ دیا۔